بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈینگی نے پشاور کے مزید 2افراد کی جان لے لی

ڈینگی نے پشاور کے مزید 2افراد کی جان لے لی

پشاور۔ڈینگی نے پشاور کے مزید 2افراد کو شکار بناتے ہوئے موت کی وادی میں اتار دیا ٗڈینگی سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37تک پہنچ گئی ہے جبکہ 330مزید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق لالہ زار کالونی یونیورسٹی کیمپس کے 79 سالہ محمود جان ولد محمد زمان کو 20ستمبر اور 80سالہ محمد حسین کو 26ستمبر کو کے ٹی ایچ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر دونوں مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز دونوں مریض جاں بحق ہوگئے ڈی آر یو کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1602افراد کے خون کی سکریننگ کی گئی جس میں 330کے خون میں ڈینگی وائرس پایا گیا اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 327ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں ۔