بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سوا ت میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کا افتتاح

سوا ت میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کا افتتاح

سوات+مہمندایجنسی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دیرپا امن و استحکام کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے بہتر کچھ نہیں ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بدھ کے روز سوات گئے اس موقع پر سپہ سالار پاک فوج نے کانجو گیریژن سوات کینٹ میں نئے تعمیر ہونیو الے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کا افتتاح کیا ترجمان پاک فوج کے مطابق جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کالج میں 3600طلبہ کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ آرمی پبلک سکول اور کالج جدید لیب اور آڈیٹوریم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔

آرمی پبلک سکول اور کالج میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک سپورٹس سٹیڈیم بھی بنایا گیا ہے اس موقع پر طلباء اور عمائدین سے گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دیرپا امن و استحکام کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی سے بہتر اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی اس موقع پر مقامی عمائدین نے سکول کے قیام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیااس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ بھی موجود تھے۔دریں اثناء چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نحقی ٹنل کا افتتاح کیلئے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا۔ مقامی حکام نے دورے کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔