بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف کو 10سال کا برطانوی ویزہ مل گیا

نواز شریف کو 10سال کا برطانوی ویزہ مل گیا

لاہور ۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی کل جمعرات کو برطانیہ روانگی کا امکان ہے، انہوں نے برطانیہ کا دس سال کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی اور برطانوی قونصلیٹ لاہور سے اپنا پاسپورٹ وصول کرلیا ہے، نواز شریف برطانیہ میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج سے متعلق ڈاکٹرز سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کل جمعرات کو کسی بھی وقت برطانیہ روانہ ہو سکتے ہیں، وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے جاری علاج سے متعلق ڈاکٹروں سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے برطانوی قونصلیٹ لاہور میں ویزے کے حصول کیلئے درخواست دی تھی اور انہوں نے برطانیہ کا دس سال کا ویزہ مانگا تھا اور برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے انہیں ویزہ دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کو 2اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے، نواز شریف اپنی اہلیہ کی صحت بارے ڈاکٹروں سے تفصیلی مشاورت کے بعد وطن واپس آنے کا فیصلہ کریں گے تاہم حسن، حسین، مریم اور کیپٹن صفدر 2اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔