بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فرائض میں غفلت برتنے پر 4پولیس اہلکار معطل

فرائض میں غفلت برتنے پر 4پولیس اہلکار معطل

پشاور۔ محرم الحرام سیکورٹی میں غفلت برتنے پر پشاور میں 4 پولیس اہلکاروں کومعطل کرکے کوارٹر گارڈ میں بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے یہ احکامات گزشتہ روز ایس ایس پی پشاورسجاد خان نے محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کرنے کے موقع پر جاری کئے

انہوں نے 14 اہلکاروں کی طرف سے سکیورٹی میں غفلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ان کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکار محرم میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیں اس سلسلے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی سے نرمی نہیں کی جائے گی۔