بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ابو ظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

ابو ظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ


ابو ظہبی: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

چیمپیئنز ٹرافی 2017 جیتنے والے کپتان سرفراز احمد پہلی مرتبہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

ٹاس کے دوران سرفراز نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے۔

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ وکٹ بلے بازوں کے لیے ساز گار ہے اور اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بلے بازی کرنے کا ہی فیصلہ کرتے۔

سری لنکا کے کپتان دنیش چندی مل نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کر کے جیت کے ٹریک پر آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کی وکٹ بہت اچھی ہے اسی لیے ہم بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد عامر، یاسر شاہ، محمد عباس اور حسن علی شامل ہیں۔

سری لنکا ٹیم کی قیادت دنیش چندی مل کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس، ڈیمتھ کرونارتنے، کوسل پریرا، لہیرو تھریمننا، نیروشان ڈک ویلا، دل روان پریرا، رنگانا ہیراتھ، سرنگا لکمل، لکشن سندکن اور نوان پردیپ شامل ہیں۔