بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کاآئندہ انتخابات میں سولوفلائٹ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کاآئندہ انتخابات میں سولوفلائٹ کا فیصلہ

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے اگلے عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہ کرنے کافیصلہ کیاہے جس کے بعدخیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے امکانات بھی ختم ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والوں کی بدولت امیدواروں کارش ہے اور سب کواکاموڈیٹ کیاجائے گا جس کے باعث کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کیاجائے گا اور سولوفلائٹ کی جائے گی تاہم پارٹی ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ عین آخری لمحات پر ضرورت پڑی تو فیصلہ پرنظر ثانی کی جاسکتی ہے پارٹی رہنماؤ ں کادعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے اور ہم کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرینگے