بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریپڈ بس منصوبے پرکام شروع کرنے کا فیصلہ

ریپڈ بس منصوبے پرکام شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں عوام کو تیز تر سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے ’’ریپڈ بس منصوبے ‘‘ پرآئندہ ماہ سے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کیلئے پہلے ہی فنڈنگ کی منظوری دے چکا ہے جبکہ بینک نے منصوبے کے لئے سب سے کم بولی دہندہ کمپنیوں کے ناموں کی منظوری دیدی ہے دستاویزات کے مطابق دو نجی تعمیراتی کمپنیاں چینی کمپنیوں کے ساتھ مل کر منصوبے پر کام کریں گی۔

27کلو میٹر منصوبے پر 52ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی منصوبے کو 3فیزوں میں مکمل کیا جائے گا پہلا فیز چمکنی سے شروع ہو کر ملک سعد فلائی اوور پر اختتام پذیر ہوگا دوسرا فیز ملک سعد فلائی اوور سے سوئیکارنو چوک سے ہوتا ہوتا شعبہ چوک اور صدر سے امن چوک تک مکمل کیا جائے گا جبکہ تیسرا فیز امن چوک سے باب پشاور فلائی اوور تک ہوگا ۔