بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / کتے کا گوشت بریانی میں استعمال ہونے کا انکشاف

کتے کا گوشت بریانی میں استعمال ہونے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی ریسٹورنٹس میں بریانی میں کتے کا گوشت استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

حکام نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ بعض ریسٹورینٹس اپنا خرچہ کم کرنے کے لیے کتے کا گوشت استعمال کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد کے اینیمل ویلفیئر بورڈ کے ارکان نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ بعض ریسٹورنٹس اپنا خرچہ کم کرنے کے لیے بریانی میں کتے کا گوشت استعمال کر رہے ہیں۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈی ایم منگلیکر سے وزیر برائے خواتین و چائلڈ ڈویلپمنٹ مانیکا گاندھی اور مہر ماتھارانی نے ملاقات کی اور اس جانب توجہ مبذول کرائی۔

متعلقہ حکام کی رپورٹ کے مطابق انہیں شہر کے مختلف مقامات میں متعدد مردہ کتے ملے جن کے جسم کے مختلف اعضاء غائب تھے جس سے انہیں یہ شک ہوا کہ کتوں کے گوشت کو کھانے پینے کی اشیاء میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

مہر ماتھارانی نے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد کو مانیٹر کریں تاکہ ان کی تعداد میں ہونے والی غیر معمولی کمی کا پتہ لگایا جاسکے۔