بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ترکی کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے عارضی ٹھکانے فراہم کرنیکا اعلان

ترکی کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے عارضی ٹھکانے فراہم کرنیکا اعلان

ڈھاکہ۔ترک نائب وزیراعظم نے بھی بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ کیا، انہوں نے پناہ گزینوں کو ایک لاکھ عارضی ٹھکانے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری طرف میانمار حکومت کے ظلم و ستم سے تنگ روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف ہجرت جاری ہے۔ گزشتہ روز سینکڑوں روہنگیا مسلمان رات کے اندھیرے میں کشتیوں کے ذریعہ بنگلا دیش پہنچے۔

4 لاکھ 80 ہزار روہنگیا ابھی تک راخائن سے ہجرت کرچکے ہیں۔ادھر میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر بھارت میں مسلمان سڑکوں پر نکل آئے۔ پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے مظاہرین نے میانمار حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ادھر مقبوضہ جموں اور کشمیر کے ڈپٹی وزیراعلی نرمل سنگھ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئے۔ نرمل سنگھ نے کہا بھارت میں داخل ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔