بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

پشاور۔خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات وتعلقات عامہ اورآبنوشی شاہ فرمان سے جمعیت علمائے اسلام(س) کے وفد نے ملاقات کی اورانہیں 3 اکتوبر کو پشاور میں منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس اور قبائلی جرگہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے جے یوآئی (س) کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کل جماعتی کانفرنس میں ضرور شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاشروع دن سے مؤقف ہے کہ قبائلی علاقوں کے عوام کومشکل حالات سے نکال کر خوشحال مستقبل کے لئے قومی دھارے میں شامل کیاجائے۔ قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے وہاں کے باشندوں کوآسانیاں حاصل ہوں گی اور ترقی وامن کانیا باب شروع ہوگا۔