بریکنگ نیوز
Home / بزنس / خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کا روسی کمپنی سے معاہدہ

خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کا روسی کمپنی سے معاہدہ

اسلام آباد ۔ خیبرپختونخوا کی سرکاری آئل اینڈ گیس کمپنی ’’کے پی اوجی سی ایل‘‘ اور روس کی کمپنی اریال آئل فیلڈ نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کے شعبہ میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کامعاہدہ کرلیا ہے۔ روسی کمپنی اریال آئل فیلڈ بین الاقوامی شہرت کی حامل کمپنی ہے جوتیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کو منصوبوں کے لئے ڈرلنگ اور تعمیرات کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

، اس معاہدے کے مطابق دونوں کمپنیاں خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کے مشترکہ منصوبے شروع کریں گی، دونوں کمپنوں کے مابین معاہدے کی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں کے پی او جی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو رضی الدین اور اریال آئل فیلڈ کے ایم ڈی ڈلشود احمدوف نے معاہدے پردستخط کئے۔ اس موقع پر روسی کمپنی اریال آئل فیلڈکے ایم ڈیڈلشود احمد وف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کمپنی کایہ وژن ہے کہ ترقی پزیر ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ذریعے مستقبل کیلئے نوجوان ہنرمندوں کوتیارکیا جائے۔

جوآنے والے وقت میں جدید تکنیکی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکرتیل وگیس کے شعبوں میں اپنا نمایاں کردار ادا کرسکیں۔ یادرہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا نے نوجوانوں کوروزگارکی تربیت کے حوالے سے جد ید ترین سافٹ ویئر تیارکرلیاہے تاکہ مستقل میں تیل وگیس کے شعبے میں تربیت یافتہ فورس کی طلب کا پورا ہونے کاخواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے ۔