بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا اراکین اسمبلی کاخورشید شاہ کی حمایت کا اعلان

فاٹا اراکین اسمبلی کاخورشید شاہ کی حمایت کا اعلان

پشاور۔فاٹا کے چھ آزاداراکین قومی اسمبلی نے متفقہ طورپراپوزیشن لیڈر کے لیے خورشید شاہ کی حمایت کااعلان کردیاہے جس کے بعدموجوداپوزیشن لیڈر کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے اس سلسلے میں مشاورت کاعمل مکمل ہوگیاہے فاٹاکے ممبران کاکہناہے کہ خورشیدشاہ کوہٹانے کی کوئی معقول وجہ نظرنہیں آتی ہم ان کے کردار سے مطمئن ہیں ان کایہ بھی کہناہے کہ پی پی پی نے اس سلسلے میں ہم سے رابطے بھی کیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہواہے ۔

اس سلسلہ میں تمام چھ ممبران شاہ جی گل آفریدی ،ناصر خان آفریدی ،ساجد حسین طوری ،بسم اللہ خان ،بلال الرحمان اورجی جی جما ل نے باہمی مشاورت کے بعدفیصلہ کیاہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے خورشید شاہ کی حمایت کی جائے گا۔

اس حوالہ سے تصدیق کرتے ہوئے ساجد حسین طوری نے بتایاکہ ہمارامؤقف پہلے روز سے ہی اس معاملہ میں بڑا واضح تھا ہم خورشیدشاہ کے ساتھ تھے اور رہیں گے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو ووٹوں کی ضرورت تھی مگر پھربھی اس نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا انہوں نے کہاکہ ہم تمام آزاد قبائلی ممبران اس وقت خورشیدشاہ کے ساتھ کھڑے ہیں