بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہری پور جیل سکینڈل ٗسپرنٹنڈنٹ بحال ٗ 7 افسروں کو سزا

ہری پور جیل سکینڈل ٗسپرنٹنڈنٹ بحال ٗ 7 افسروں کو سزا

پشاور۔صو بائی حکومت نے ہری پور جیل سے قیدیوں کی غیر قانونی رہائی کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں ان تحقیقات کے نتیجے میں ایک افسر کو بحال جبکہ دیگر سات افسروں کو سر کاری ملازمت کے قانو ن کے تحت سزا کے احکامات جاری کئے ہیں صو بائی محکمہ داخلہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ہری پور جیل کے سپرنٹنڈنٹ خالد عباس کو ملازمت پربحال کردیا گیاہے ۔

ٗجبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سر دار ذمان بابر کو جبری ریٹائر منٹ ٗ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ایوب خان کی نچلے گریڈ میں تنزلی ٗ سینئر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نور البصر کو جبری ریٹائر منٹ ٗاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بادشا سید کو دو سال انکریمنٹ بند ٗاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جواد گل کو تنبیہ ٗ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبدالرزاق کو دو سال کے انکریمنٹ بند اور وارڈن عبید احمد کو ملازمت سے فارغ کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔