بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / یوم عاشورپرپشاورکو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ٗ 2دہشت گردگرفتار

یوم عاشورپرپشاورکو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ٗ 2دہشت گردگرفتار

پشاور۔ پشاورپولیس اور حساس ادارے کی مشتر کہ کارروائی محرم الحرام کے دوران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا چمکنی کے علاقے یاسین آباد میں گھر پر چھاپے کے دوران 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 34 کلو گرام بارودی مواد دستی بم ،ڈیٹونیٹر ،پرائما کارڈ ،او ر دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ، ملزمان سے بر آمد ہو نے والا میگنٹ بم میڈیا ٹیموں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے ، ایس ایس پی پشاورسجادخان نے بتایا کہ گزشتہ روز پشاور پولیس اور حسا س اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ پشاورمیں محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کا خطرناک منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر پشاورپولیس اور حسا س اداروں نے تھانہ چمکنی کے علاقہ یاسین آباد میں کھنڈر نما خالی مکان پر چھاپہ مار ا جہاں گھر میں موجو2دہشتگردوں رازم خان عرف ابراہیم سکنہ گڑھی فضل حق اورحضرت شیر عرف شیر خان سکنہ مہمند ایجنسی باجوڑ کو گرفتار کرلیا گیا۔

جبکہ مکان کی تلاشی لینے پر بارود سے بھرے دو بڑے ڈرم برآمد کرلیے بارود کی موجودگی پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ، بی ڈی ایس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 34 کلو گرام بارودی مواد دستی بم ،ڈیٹونیٹر ، میگنٹ بم ،پرائما کارڈ ، بل بیرنگ ، ہینڈ گرینڈ، بیٹری سیل او ر دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ، انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا میگنٹ بم سے میڈیا ٹیموں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرم میں میڈیا گاڑیوں کی نقل وحرکت میں اضافے کی وجہ سے میگنٹ بم کا استعمال کیا جانا تھا ، انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں بارودی مواد اور دستی بم ، دیسی ساختہ آئی ای ڈی بموں سمیت دیگر بارودی مواد ہونے کا واحد ثبوت ہے کہ وہ اہم شخصیات ،اجتماعات اور خطرناک بارودی مواد سے محرم الحرام کے بڑے مذہبی اجتماعات کو نشانہ بنا کر مختلف مقامات پر حملے کرکے پشاور شہر میں بدامنی لاقانونیت کی فضاء قائم کرنا چاہتے تھے جس کو پشاور پولیس نے خاک میں ملا دیا ہے ۔