بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ٗقیام امن کوششوں میں نوجوانوں کے کردار پر سیمینار

پشاور ٗقیام امن کوششوں میں نوجوانوں کے کردار پر سیمینار

پشاور۔غیر سرکاری تنظیم اوےئر گرلز نے جمعہ کو پشاور میں ’نوجوان اور امن وامان‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا ۔سیمینار کا مقصد امن و امان کے قیام ، تنازعات کے حل اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے نوجوانوں کے کردار کو عالمی سلامتی کونسل کی قرارداد 2255کے تناظر میں عمل میں لانا تھا ۔

سیمینار میں صوبائی اراکین اسمبلی تانیہ گل ، نادیہ شیر ، شگفتہ ملک، ارباب وسیم حیات، سردار بابک ، این اے پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار، جامعہ پشاور کے پروفیسر اسفندیار اور باچا خان ٹرسٹ کے سربراہ خادم حسین نے شرکاء سے موضوع پر خطاب کیا۔