بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ میں فرقہ وارانہ کاروائی کی کوشش ناکام

کوئٹہ میں فرقہ وارانہ کاروائی کی کوشش ناکام

راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں فرقہ وارانہ کارروائی کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے پشین کے علاقے طور شاہ میں کارروائی کی جہاں سے بارود سے بھری گاڑی برآمد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئٹہ میں فرقہ وارانہ کارروائی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے، بارود سے بھری گاڑی محرم کے جلوس میں تخریب کاری کے لیے استعمال ہونا تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فورسز کی کارروائی میں تخریب کاری کا ماسٹر مائنڈ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔