بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سکیورٹی خدشات کے پیش نظرپاک افغان طورخم سرحد بند

سکیورٹی خدشات کے پیش نظرپاک افغان طورخم سرحد بند

پشاور۔ یوم عاشور پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان طورخم بارڈر 2 روز کے لیے بند کر دیا گیا، افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل معطل، کل پیر سے رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور سمیت ملک بھر سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ عارضی طور پر دو دن کیلئے روک دیا گیا ہے جبکہ پاک افغان طورخم بارڈر بھی بند رہے گا۔

اس کے علاوہ یو این ایچ آر سی کے سینٹرز بھی عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ کل پیر کے روز سے رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔واضح رہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں پہلے سے ہی افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن بھی بند کی جا چکی ہے۔