بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عوام کو چاہیے کہ ظلم کیخلاف امام حسین ؑ کی پیروی کریں،زرداری

عوام کو چاہیے کہ ظلم کیخلاف امام حسین ؑ کی پیروی کریں،زرداری

اسلام آباد۔سابق صدروپیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف مزاحمت کیلئے امام حسین ؑ کی پیروی کریں،آج ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ظالم کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے،امام حسین ؑ کا یہ پیغام گزشتہ کل ، آج اور آنے والے کل کیلئے بھی صادق ہے، بلا شک و شبہ یہ پیغام عالمی ہے۔

اس کی کوئی سرحد نہیں اور اس پیغام کیلئے وقت کی کوئی قید نہیں۔ہفتہ کو یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف مزاحمت کیلئے امام حسین ؑ کی پیروی کریں کیونکہ حضرت امام حسین ؑ کی قربانی، زیادتی، جھوٹ اور ناانصافی کے خلاف ہر قیمت پر اور ہر صورتحال میں مذاحمت کیلئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ پیغام گزشتہ کل کیلئے بھی تھا، آج کے لئے بھی ہے اور آنے والے کل کے لئے بھی صادق ہے، بلا شک و شبہ یہ پیغام عالمی ہے۔

اس کی کوئی سرحد نہیں اور اس پیغام کے لئے وقت کی کوئی قید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور زیادتی وقت کے ساتھ اپنا لبادہ تبدیل کرتی رہتی ہے اور ہمارے وقت میں اس نے مذہب کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور مذہب کے نام پر دہشت پھیلا رکھی ہے۔ آج ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ظالم کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کا دن حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جو انسانی تہذیب کے لئے منارائے روشنی ہے اور آنے والی نسلوں تک منارائے روشنی رہیں گی۔