بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہداء کی قر بانیاں تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے،مو لا نا فضل الرحمن

شہداء کی قر بانیاں تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے،مو لا نا فضل الرحمن

مدینہ منورہ؍لاہور۔ جے یو آئی (ف)کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آنے والے زائرین ملک کی سلامتی اور امن وامان واتحاد کے لیئے خصوصی دعائیں کریں انہوں نے کہاکہ دین اسلام کے لیئے شہدائے اسلام کی قر بانیاں تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے۔

، اسلام اور وطن کے لیئے ہرقربانی دینے کا عہد کریں اور باڈرز کی موجودہ صورتحال میں جار حیت کا ارادہ کر نے والوں کو پیغام دیں کہ شہدائے اسلام کے ماننے والے متحد اور متفق ہیں مر کزی میڈ یا سیل کے مطابق وہ مدینہ منورہ میں وفود اور پارٹی راہنماؤں مولانا سائیں عبد القیوم، مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا فضل علی حقانی،حافظ حسین احمد،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھو سے گفتگو کرہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کر نے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو نا کام بنا نے کے لیئے ہم ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیئے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی ،سیا سی اور معاشرتی نظام جام ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسین پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم کو وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپس کے اختلافات کو ختم کر کے متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے ۔