بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند

اسلام آباد۔محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ہفتہ کوملک بھر میں محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے جس میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس کو بند رکھا گیا ۔موبائل فون سروس صبح9 بجے سے رات10 بجے تک بند رہی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی،لاہور، پشاور، کوئٹہ،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،سکھر،حیدرآباد اور حساس قرار دیے گئے شہروں میں موبائل سروس بند رہی ۔دوسری جانب جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بعض شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد رہی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات کو اس پابندی سے مستثنی قرار دیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر کے اہم شہروں میں موبائل فون سروس کو صبح 9بجے سے رات 10بجے تک بند رکھا گیا تھا۔وفاقی وزارت داخلہ نے سیلولر کمپنیوں کو 8،9اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔