بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزوں میں 26فیصدکمی

پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزوں میں 26فیصدکمی

واشنگٹن۔ امریکی صدر کی سخت ویزا پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان بھی ان اسلامی ممالک میں شامل ہوگیاہے جن کے شہریوں کو امریکی ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ امریکی آن لائن میگزین کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر 6 ممالک پر لگنے والی پابندی کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال 2016 کے مقابلے میں رواں سال 44 فیصد کی کمی آئی جن میں نمایاں ترین شام اور یمن کے شہری تھے۔

ٹرمپ کی سفری پابندی کی زد میں آنے عرب ممالک سے 16 فیصد کمی آئی جبکہ مسلم اکثریت رکھنے والے 50 ممالک کے شہریوں کو ویزے کی کمی 8 فیصد تک گر گئی لیکن دلچسپ بات یہ ہے مجموعی طور پر ویزے جاری کرنے کی تعداد بدستور برقرار رہی اور کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

پولیٹیکو کے مطابق ایران کے لیے جاری ہونے والے ویزوں کی تعداد میں گزشتہ سال مارچ 2016 سے اگست 2016 کے مقابلے میں رواں سال مارچ سے اگست تک 37 فیصد کمی آئی۔صومالیہ کے شہریوں کے لیے جاری ہونے والے ویزوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد کمی رپورٹ کی گئی ہے۔