بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان میں پہلی بار 25مسافر کوچز لمبی ریل گاڑی کا تجربہ

پاکستان میں پہلی بار 25مسافر کوچز لمبی ریل گاڑی کا تجربہ

اسلام آباد۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ریلوے نے 25مسافر کوچز پر مشتمل ریل گاڑی کا تجربہ کر لیا تجربہ امریکہ سے حال ہی میں خریدے گئے لوکو موٹیو کے ساتھ کیا گیا ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 25مسافر کوچز پر مشتمل لمبی ریل گاڑی کا تجربہ کیا گیا جبکہ تجربہ امریکن لوکوموٹیو انجن کے ساتھ کیا گیا ہے تجربہ کے نتائج حوصلہ افزا رہیں۔

جلد ہی اس کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی مزید تجربات کیے جائیں گے اور اس کے بعد باقاعدہ مسافر ٹرینوں میں مسافر کوچز کی تعداد بڑھائی جائے گی جبکہ جن مسافر ٹرینوں میں عوام کا رش زیادہ ہے پہلے انمسافر ٹرینوں میں کوچز کی تعداد بڑھائی جائے گی تا کہ عوام کو سفر کی اچھی سہولیات میسر ہوں۔