بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پبلک سروس کمیشن فیس جمع کرانے کیلئے ای پیمنٹ سسٹم متعارف

پبلک سروس کمیشن فیس جمع کرانے کیلئے ای پیمنٹ سسٹم متعارف

پشاور۔حکومت خیبر پختونخوا اور پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں اور عام لوگوں کی سہولت اور21ویں صدی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے پیش نظر نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کریڈٹ؍ڈیبٹ کارڈز اور برانچ لیس بنکنگ ایجنٹس یعنی ایزی پیسہ کے ذریعے درخواستوں کی فیس جمع کرانے کا آن لائن ای پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نئے نظام سے امیدواروں اور عام لوگوں کو ہفتے کے سات دنوں میں24گھنٹے اپنے گھر کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوں گی جبکہ اس سلسلے میں فیس کی ادائیگی آخری تاریخ سے پہلے بنکوں کے اوقات کا رکے بعد اور تعطیلات کے دوران بھی ممکن ہو سکے گی جبکہ یہ سہولت ہزاروں کی تعداد میں ایزی پیسہ مراکز؍دکانوں پر دستیاب ہوگی اور ایزی پیسہ کی آئی ڈی سے ادائیگی کی تصدیق ایس ایم ایس الرٹ سے ہوگی۔

اس سلسلے میں خیبر ختونخوا پبلک سروس کمیشن اور نیشنل بنک آف پاکستان3۔اکتوبر2017کو معاہدے پر دستخط کریں گے۔اس امر کااعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن پشاور کی طرف سے کیاگیا۔