بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سکیورٹی اقدامات ٗ میجر جنرل عباسی کا پارہ چنار شہر کا دورہ 

سکیورٹی اقدامات ٗ میجر جنرل عباسی کا پارہ چنار شہر کا دورہ 

پشاور ۔ کرم ایجنسی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جی او سی 7ڈویژن میجر جنرل عباسی نے پارہ چنار کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہیں سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقداما ت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

میجر جنرل عباسی نے پارہ چنار میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ کے د وران اندرون شہر سمیت پنجابی بازار ٗ کرم بازار ٗ سنی مسجد اور ملحقہ بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود سکیورٹی اہلکاروں سے تبادلہ خیال کیا ۔ آخر میں انہوں نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ یوم عاشور کے موقع قیام امن برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔