بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آ باد۔حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے ماہ اکتوبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی اضافی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول اور لائٹ ڈیزل 2روپے اور مٹی کا تیل 4روپے فی لٹرمہنگا کردیا جس کا اطلاق ہفتہ کی رات 12بجے سے ہوگیا ۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے اکتوبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگراکی جانب سے پیش کی گئی ۔

سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد پٹرول اور لائٹ ڈیزل آ ئل کی قیمتوں میں 2روپے فی لٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے فی لٹر اضافے کی منظور ی دے دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ کی رات کی رات 12بجے سے ہوگیا۔یکم اکتو بر سے پٹرول کی نئی قیمت73.50روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 79.40روپے فی لٹر،لائٹ ڈیزل آ ئل 46روپے فی لٹرجبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 48روپے فی لٹر ہو گی۔