بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف کے بچوں اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نواز شریف کے بچوں اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے نواز شریف کے بچوں اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

نواز شریف، ان کے تین بچوں اور داماد پر سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں مقدمات قائم کئے گئے ہیں، فوٹو: فائل

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف ، ان کے بچوں حسین، حسن، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے بچے اور داماد حاضر نہیں ہوئے، عدالتی استفسار پر فاضل جج کو بتایا گیا حسین ، حسن، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ملک میں نہیں ہیں اس لیے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی۔ عدالت نے چاروں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ نواز شریف سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم اب آئندہ سماعت پرعائد ہوگی۔

واضح رہے کہ نواز شریف، ان کے تین بچوں اور داماد پر سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں مقدمات قائم کئے گئے ہیں، احتساب عدالت 6 ماہ میں ریفرنسز کی سماعت کی پابند ہے تاہم قانون کے مطابق تمام ملزمان کی موجودگی میں فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔