بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکا: لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ، 50 افراد ہلاک

امریکا: لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ، 50 افراد ہلاک

امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 50 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے اکثر افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لاس ویگاس پولیس شیرف جوزف لومبارڈو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوع پر 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

لاس ویگاس میں فائرنگ کے بعد کنسرٹ کے مقام کا منظر — فوٹو / اے ایف پی
لاس ویگاس میں فائرنگ کے بعد کنسرٹ کے مقام کا منظر 

لاس ویگاس کے ایک پولیس افسر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جیسے ہی پولیس کو ’منڈالے بے‘ کے کیسینو کے باہر فائرنگ کی اطلاع ملی تو پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا، جس کی شناخت اسٹیفن پیڈووک کے نام سے کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہجوم میوزیکل کنسرٹ سے لطف اندوز ہورہا ہے کہ اسی دوران فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

عینی شاہدین نے مقامی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ ‘چند حملہ آوروں نے ذرا اونچے مقام سے کنسرٹ میں شریک افراد پر مبینہ طور پر سیکڑوں گولیا برسائیں’۔