بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسحاق ڈار نے فرد جرم کی کاروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسحاق ڈار نے فرد جرم کی کاروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد۔اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے 27ستمبر کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں کہا گیا کہ فرد جرم عجلت میں عائد کی گئی ہے، 27ستمبر کو فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں ٹرائل رکوانے کی بھی استدعا کی ہے۔پیر کو اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر احتساب عدالت کے27ستمبر کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عجلت میں عائد کی گئی۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے،۔کہ فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو دوبارہ دیکھا جائے،27ستمبر کو حکم نامے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے ،فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ درخواست میں فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی کا حکم نامہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں ٹرائل رکوانے کی بھی استدعا کی ہے۔