بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کراچی ٗ خواتین کو چھرامارنے والے شخص کی تصاویر جاری

کراچی ٗ خواتین کو چھرامارنے والے شخص کی تصاویر جاری

کراچی۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے خواتین پر حملہ کرنے والے ملزم کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کے مطابق ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

سلطان خواجہ نے بتایا کہ ملزم قد 5 فٹ 7 انچ سے 9 انچ تک کی قدامت کا ایک دبلا پتلا شخص ہے جس کی عمر 20 سے 29 سال تک ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ نے ملزم کی اطلاع دینے کیلئے فون نمبر بھی جاری کیا۔ان کے مطابق ملزم کی اطلاع 03003552256 پر دی جاسکتی ہے۔ملزم اب تک سات خواتین کو زخمی کر چکا ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ متاثرین پولیس کو بیان تو ریکارڈ کرارہے ہیں لیکن مقدمات درج نہیں کرارہے اور ابھی تک تمام مقدمات پولیس نے خود درج کیے ہیں۔ جو شہریوں میں خوف کا واضح ثبوت ہے۔