بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نوبل امن انعام کیلئے متعدد نام سامنے آگئے

نوبل امن انعام کیلئے متعدد نام سامنے آگئے

لند ن۔پوپ فرانسس، جرمن چانسلر، ایڈورڈ اسنوڈن اور وائٹ ہیلمٹ سمیت متعدد شخصیات اور ادارے رواں سال کے نوبل امن انعام کے متوقع امیدوار ہوسکتے ہیں۔دنیا بھر میں امن کے لیے کاوشیں اور قربانیاں دینے والوں کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نوبل امن انعام کے اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔رواں سال بھی نوبل امن انعام کے فاتح کا اعلان 6 اکتوبر کو کیا جائیگا جس کے لئے متوقع امیدواروں کی لمبی فہرست سامنے آئی ہے۔

متوقع امیدواروں میں مذہبی پیشوا پوپ فرانسس، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا اور امریکی سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن سمیت کئی نام سامنے آئے ہیں۔نوبل کے امن انعام کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم (ACLU)، شام میں ریسکیو کارروائیوں میں شریک وائٹ ہیلمٹ اور ایران نیو کلیئر ڈیل کے لیے کام کرنے والی ٹیم بھی شامل ہے۔