بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے اضلاع میں خواتین ووٹرز کی تعداد

خیبر پختونخوا کے اضلاع میں خواتین ووٹرز کی تعداد

پشاور۔تمام تراقدامات کے باوجود صوبہ میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے عمل میں سستی دور نہ کی جاسکی ہے جس کے باعث صوبہ کے چاراضلاع میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ کی تعداد سے بڑھ نہیں سکی ہے جبکہ سب سے زیادہ خواتین ووٹرز پشاور دوسرے نمبرپر سوات اورتیسرے نمبرپر مردان میں ہیں۔

صوبہ میں خواتین ووٹروں کی سب سے کم تعداد ضلع تورغر میں ہے جہاں محض 33172خواتین ووٹرز کااندراج ہواہے کوہستان میں یہی تعداد 55410ہے ٹانک میں 72812جبکہ بٹگرام میں 96163ہے گویا یہ خواتین ووٹروں کی تعدادکے لحاظ سے صوبہ کے چھوٹے ترین اضلاع ہیں پشاورمیں یہی تعداد پھرسب سے زیادہ یعنی چھ لاکھ اکاون ہزار ،سوات میں چارلاکھ پچھتر ہزار اور مردان میں چارلاکھ 72ہزار ہے مانسہرہ تین لاکھ اکہترہزارکے ساتھ چوتھے اور صوابی تین لاکھ پچپن ہزار کے ساتھ پانچویں نمبرپرہے ۔

ایبٹ آبادمیں خواتین ووٹرز کی تعداد تین لاکھ چوالیس ہزار ،چارسدہ میں تین لاکھ اکتالیس ہزار ،نوشہرہ میں تین لاکھ سات ہزار ہے بنوں میں دولاکھ انیس ہزار ،ڈیرہ میں دولاکھ اٹھانوے ہزار ،ہری پورمیں دولاکھ 72ہزار ،کوہاٹ میں دولاکھ پانچ ہزار ،دیرپایئن میں دولاکھ باون ہزار ،ہے بونیرمیں ایک لاکھ اکیاسی ہزار ،لکی مروت میں ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار،کرک میں ایک لاکھ چونسٹھ ہزار ،ملاکنڈ میں ایک لاکھ 53ہزار ،شانگلہ میں ایک لاکھ سینتالیس ہزار ،چترال میں ایک لاکھ تین ہزار جبکہ ہنگومیں ایک لاکھ چار ہزار ہے