بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / NA4 ٗ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کی تربیت مکمل

NA4 ٗ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کی تربیت مکمل

پشاور ۔پاکستان تحریک انصاف نے این اے ون کے ضمنی الیکشن کیلئے خواتین کارکنوں کی تربیت کامرحلہ مکمل کرلیا ہے جسکے بعدمقامی خواتین نے اپنی اپنی ویلج کونسلوں میں انتخابی مہم منظم اندازمیں شروع کردی ہے۔

گذشتہ روز پارٹی کی خواتین کو پولنگ ایجنٹ سمیت مختلف امور کی تربیت دی گئی جس کے کے بعدوی سی کی سطح پر مقامی خواتین رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیوں کو خواتین ووٹرز تک پارٹی کاپیغام پہنچانے کے لیے ڈیوٹیاں تفویض کردی گئیں ۔

پارٹی رہنما اشتیاق ارمڑ کے مطابق این اے فور میں پہلی بارخواتین ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں گی اور پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت کویقینی بنائے گی کیونکہ ہم نے کبھی بھی خواتین ووٹرز کو ان کے حق سے محروم کرنے کے لیے دیگر جماعتوں کی طر ح معاہدے نہیں کیے انہوں نے کہاکہ تمام 86ویلج کونسلوں میں خواتین کی ٹیموں نے اپنا کام شروع کردیاہے