بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / این اے فور میں ووٹرزکی تربیت شروع کرنیکا فیصلہ

این اے فور میں ووٹرزکی تربیت شروع کرنیکا فیصلہ

پشاور۔صوبائی دارلحکومت کے قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں سے 2013ء کے انتخابات میں این اے فور میں پولنگ کی شرح سے سب سے کم رہی جبکہ دیہی علاقوں کے دونوں حلقوں میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد بھی زیادہ رہی جس کے اب ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران ووٹنگ کی شرح زیادہ رکھنے اور اپنے ووٹوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

گذشتہ عام انتخابات میں میں این اے ون میں پولنگ کی شرح سب سے زیادہ 46.8فیصد رہی این اے ٹو میں 43.4این اے تھری میں 46.3جبکہ این اے فور میں محض 40.3فیصد رہی اسی طرح شہری علاقوں پر مشتمل این اے ون میں محض 2103جبکہ این اے ٹو میں 2408ووٹ مسترد ہوئے تھے اس کے برعکس این اے تھری میں 5276جبکہ این اے فور میں 3707ووٹ مسترد کردیئے گئے تھے جس کے بعداب سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں نے زیادہ شرح پولنگ اور اپنے اپنے ووٹ مسترد ہونے سے بچانے کے لیے ووٹروں کی تربیت کاعمل شروع کرنے کافیصلہ کیاہے جس کے لیے مختلف جماعتوں میں مشاورت کاعمل جاری ہے اور جلد اس حوالہ سے اپنی اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔