بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان مہا جرین کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع

افغان مہا جرین کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع

پشاور۔خیبرپختونخوا میں اب تک 75ہزار غیررجسٹرڈافغان مہاجرین کورجسٹرڈ کرلیاگیاہے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کرانے والے مراکزمحرم الحرام کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں جہاں ان مہاجرین کی رجسٹریشن کاعمل دوبارہ شروع کردیاگیاہے ڈائریکٹرجنرل افغان کمشنریٹ وقار معروف نے اس حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 31دسمبر2017ء رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے۔

تمام غیررجسٹرڈافغان مہاجرین اپنے نزدیکی رجسٹریشن سینٹرمیں اپنااندراج کرائیں یہ حکومت پاکستان اورافغان حکومت کامشترکہ پروگرام ہے انہوں نے بتایا کہ ایسے افغان مہاجرین جنہوں نے اب تک رجسٹریشن نہیں کرائی وہ اپنے نزدیکی مرکزمیں بلامعاوضہ رجسٹریشن کرائیں رجسٹریشن سینٹرز ناصرباغ روڈ ٗ جی ٹی روڈ کالامنڈی ٗ نشترآباد اورنوشہرہ میں رجسٹریشن مراکز اضاخیل اوراکوڑہ خٹک میں قائم کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کرتے وقت اگرکوئی شخص یاسرکاری اہلکار کسی سے رقم کامطالبہ کرے تو فوری طورپر فون نمبر091-9217101پرشکایت کی جاسکتی ہے واضح رہے کہ 16اگست2017ء سے اب تک 75ہزار غیررجسٹرڈافغان مہاجرین رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اوریہ سلسلہ31دسمبر2017ء تک جاری رہے گا۔