بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر 2بھائی قتل

پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر 2بھائی قتل

پشاور۔پشاور کے نواحی علاقے شیخ محمدی میں پلاٹ کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ تبادلہ میں 2بھائی جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں اوردو طرفہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

تھانہ انقلاب پولیس کے مطابق گزشتہ روز فریق اول یعقوب خان ولد افضل خان سکنہ شیخ محمدی نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پنچ کٹھہ روڈ پر اپنے بھتیجوں دریا خان اور دراز خان پسران الیاس کے ساتھ موجود تھا کہ اس دوران ملزمان شیر علی، عظمت ولد شیر علی اور نقیب سمیت دیگر 2نامعلوم ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اس کے بھتیجے متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ وہ لگ کر شدید زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق دریں اثناء شیر علی ولد سبز علی ساکن شیخ محمدی نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان برات، ولی جان پسران گلے، دراز، بونے پسران الیاس اور الیاس ولد یعقوب نے جائیداد کے تنازعہ پر اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے، تاہم پولیس نے واقعہ کی کراس ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔