بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کورکمانڈر پشاور کا مہمند ایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

کورکمانڈر پشاور کا مہمند ایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

پشاور۔ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے پیش نظرکور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے پیر کے روز مہمند ایجنسی اور مہمند گیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران کور کمانڈر پشاور کو ایجنسی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

کور کمانڈر جنرل نذیر احمد بٹ نے ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور ان منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ایجنسی میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر نے پاک فوج کے جذبہ حب الوطنی اور اُن کے بلند عزائم کو سراہا ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد وسیم اور جی او سی 45کے انجینئر میجر جنرل امام الحق بھی دورے کے دوران کور کمانڈر پشاور کے ہمراہ تھے ۔