بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ہزارہ میں سیاحت کیلئے فروغ کیلئے واٹر ری پیلنگ ایونٹ

ہزارہ میں سیاحت کیلئے فروغ کیلئے واٹر ری پیلنگ ایونٹ

پشاور۔ ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام طلباء کیلئے ایڈونچر ٹورازم اور ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلئے سجھی کوٹ حویلیاں میں موجود آبشار پر واٹر ری پیلنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 25سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔

ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ایڈونچر ایج کلب کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ہزارہ ڈویژن میں حویلیاں کے مقام پر موجود سیاحتی مقام سجھی کوٹ میں عالمی یوم سیاحت سے متعلق ہزارہ یونیورسٹی کے ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی ڈیپارٹمنٹ اور جناح کالج مانسہرہ کے طلباء کیلئے واٹر ری پیلنگ ایونٹ کا انعقاد کیاگیا ،اس موقع پر طلباء نے آبشار پر رسیوں کے ذریعے نیچے اترنے کی کوشش کی، ایونٹ میں شریک طلباء کو کہنا تھا کہ ایڈونچر ٹورازم کیلئے اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد نوجوان طلباء کیلئے اچھا اقدام ہے ۔