بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / آئی فون 8 پلس میں صارفین کو مسائل کا سامنا

آئی فون 8 پلس میں صارفین کو مسائل کا سامنا

ایپل کا 800 ڈالرز کا آئی فون ایٹ پلس بیٹری مسائل کا شکار ہے اور کمپنی نے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ممالک میں دو صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے آئی فون ایٹ پلس ڈیوائسز چارجنگ کے دوران دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ایسے اکا دکا واقعات ہوئے ہیں یا بڑے پیمانے پر مسائل کا سامنا ہے مگر ایپل کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

ایک ویب سائٹ ایپل ڈیلی کے مطابق تائیون میں ایک صارف کا فون اوپر اور اطراف سے الگ ہوگیا۔

یہ فون چارجنگ کے دوران برسٹ ہوگیا تھا اور صارف نے اسے محض تین دن پہلے ہی خریدا تھا۔

صارف نے بتایا کہ جب اس نے فون کو چارجنگ پر لگایا تو تین منٹ بعد یہ مسئلہ سامنے آیا، تاہم تائیوان میں ایپل ڈیلر نے اس فون کو تبدیل کردیا۔

ایسا ہی ایک واقعہ جاپان میں بھی پیش آیا جس میں صارف کی ڈیوائس کی اسکرین ہی باڈی سے الگ ہوگئی۔

ماہرین کے خیال میں فونز کے اندر موجود گیسز کی وجہ سے ایسا ہوا اور ایپل نے بھی کہا ہے کہ وہ ان واقعات سے واقف ہے اور معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اگر اس طرح کے مزید واقعات سامنے آئے تو ایپل کو زیادہ بڑے مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے جس کی فروخت پہلے ہی ماضی کے مقابلے میں کم دیکھنے میں آئی ہے۔