بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد۔ وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا ،صدر مملکت نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر تعیناتی کی منطوری دی، ظفر محمود عباسی ایڈمرل ذکا اللہ کی جگہ بطور نئے نیول چیف کمان سنبھالیں گے،ایڈمرل ذکا اللہ 6اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔منگل کو وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے،صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر تعیناتی کی منظوری دی۔

ظفر محمود عباسی ایڈمرل ذکا اللہ 6اکتوبر کو مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے،وزارت دفاع نے نئے نیول چیف کیلئے ایڈوائس بھجوائی تھی،پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر ظفر محمود عباس کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی جائے گی۔