بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں چوہوں کی بھرمارپشاورہائی کورٹ میں چیلنج

پشاور میں چوہوں کی بھرمارپشاورہائی کورٹ میں چیلنج

پشاور۔پشاورہائی کورٹ نے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں چوہوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پرڈی جی ہیلتھ کونوٹس جاری کرکے رپورٹ مانگ لی ہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس محمدغضنفرپرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز سیف اللہ محب ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرڈاکٹرحسین احمدہارون کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ صوبائی دارالحکومت پشاورمیں چوہوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اوران چوہوں کاسائزبھی بلی کے برابرہے جبکہ چوہوں کے کاٹنے کے واقعات میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے ۔

تاہم خیبرپختونخواحکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اورچوہوں کو مارنے کے لئے کوئی حکومتی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جبکہ چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے اورہسپتالوں میں بھی ان مریضوں کیلئے کوئی سہولت میسرنہیں ہے لہذاچوہوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ڈی جی صحت سے رپورٹ مانگ لی اورسماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔