بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اقلیتی نشستوں میں اضافے کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

اقلیتی نشستوں میں اضافے کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد ۔قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں میں اضافے کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، بل میں قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستیں 10سے بڑھا کر15،پنجاب اسمبلی میں اقلیتی نشستیں 7سے بڑھا کر12،بلوچستان اسمبلی میں 3سے بڑھا کر4،خیبرپختونخوا میں 2سے بڑھا کر4،سندھ اسمبلی میں 9سے بڑھا کر13کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن طارق کرسٹوفر قیصر نے آئینی ترمیمی بل 2017(آرٹیکل51اور آرٹیکل106)میں ترمیم کا بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیمی بل سے پاکستان میں جمہوریت کی مکمل بحالی ہوگی، اس ایوان میں بیٹھے اقلیتی ارکان کی کوئی اہمیت نہیں دی جاتی، اگر اقلیتی ارکان فنڈز مانگے تو کہا جاتا ہے کہ آپ کا حلقہ کون سا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کے حوالے سے ایوانوں میں ان کی نمائندگی بہت کم ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کے لحاظ سے اقلیتوں کو ان کی نمائندگی دی جائے، بل کے تحت قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں10سے بڑھا کر15کی جائیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھائی جائیں۔ پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں 7سے بڑھا کر12، بلوچستان اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں3سے بڑھا کر4، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں2سے بڑھا کر 4، سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں9سے بڑھا کر13کی جائیں۔ ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل کو مزید غور و خوض کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔