بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بونیرمیں سکول وین کو حادثہ، 3 طالبات جاں بحق

بونیرمیں سکول وین کو حادثہ، 3 طالبات جاں بحق

پشاور۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں شل با نڈی روڈ پر نجی اسکول کی وین کو پیش آنے والے حادثے میں 3 طالبات جاں بحق اور10 زخمی ہوگئیں۔تفصیلا ت کے مطابق بونیرمیں وین نجی گرلز اسکول کی طالبات کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ اچانک وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئیں۔

لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرڈی ایچ کیو اسپتال ڈگرمنتقل کیا گیا جہاں زخمی طالبات کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور وین ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ اسکول وین میں خدیجہ گرلز اسکول اور کالج کی طالبات سوار تھیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمی طالبات کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔