بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دنیا بھر میں ’’ ورلڈ ٹیچرز ڈے ‘‘ آ ج منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں ’’ ورلڈ ٹیچرز ڈے ‘‘ آ ج منایا جا رہا ہے

اسلا م آ با د۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ ورلڈ ٹیچرز ڈے ‘‘ آ ج جمعرات کو منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سیمینارز،مذاکرے،کانفرنسز اور دیگرتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور ساتھ اساتذہ تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ طلباء و طالبات اساتذہ کرام کی تکریم کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی خصوصی رپورٹس نشر ہونگی۔ ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں پاکستان میں عالمی یوم اساتذہ ’’ سلام ٹیچر ڈے ‘‘ کے طور پر منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔

جہانیاں میں گورنمنٹ ڈگری کالج اور ڈگری کالج برائے خواتین جہانیاں سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں سلام ٹیچرڈے کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ’’ یونیسکو ‘‘ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ء سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے ۔عالمی ٹیچرز ڈے اس عالی شان اظہار کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے اساتذہ کرام خدمات انجام دیتے ہیں۔