بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھا رتی اہلکا رو ں کا نظربند کشمیر یو ں پر بد تر ین تشدد

بھا رتی اہلکا رو ں کا نظربند کشمیر یو ں پر بد تر ین تشدد

نئی دہلی۔ بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند دو کشمیریوں کو بلا جواز طورپر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے ۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق ڈائریکٹر جیل خانہ ایس ایس پریہار نے نئی دہلی میں صحافیوں کوبتایا ہے کہ جیل نمبر 3میں دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس میں 2کشمیری محمد شفیع اور جاوید احمدبھی زخمی ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ یہ دونوں کسی بھی گروپ کا حصہ نہیں تھے تاہم جھگڑے کے دوران انہیں بھی زخم آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شکایت درج کرلی گئی ہے۔تاہم ایس ایس پریہار نے جیل میں کشمیریوں کے تحفظ سے متعلق کسی بھی خدشہ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ جیل میں قیدیوں کے درمیان ماضی میں بھی جھگڑے ہوئے ہیں لہٰذا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کشمیریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیاہے۔رواں سال مارچ میں بھی 17قیدی زخمی ہوگئے تھے۔تہاڑ جیل میں اس وقت1500قیدی نظر بند ہیں۔

بھارت میں کشمیری طالبعلموں اور تاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک اور انہیں تشدد کا نشانہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو بھی پیشہ ور اور خطرناک مجرموں کے ساتھ نظربندرکھا جاتااور غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے غیر قانونی طورپر گرفتار کئے گئے حریت رہنماء اور تاجر بھی نئی دلی کی تہاڑ جیل میں نظربند ہیں ۔