بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ ٗ2پاکستانی بچے شہید

بھارت کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ ٗ2پاکستانی بچے شہید

راولپنڈی،راولاکوٹ۔بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی بچے شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجی واصل جہنم اور5زخمی ہو گئے، بھارتی فوج کی متعدد چوکیوں کو تباہ کردیا گیا ،بے لگام بھارتی فوج نے راولا کوٹ اور چیری کوٹ سیکٹر کے علاقوں کاکوٹا، شفر، سیریان اور نارا کوٹ پر دیہی آبادی کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر تازہ کارروائی کی ہے جس میں راولا کوٹ اور چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور دیہی آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے کاکوٹا، شفر، سیریان اور ناراکوٹ کی آبادی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے گاؤں شفر میں سخی کیانی کے گھر پر لگے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی چوکیوں سے بھارتی چوکیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جارہی ہے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

راولاکوٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج بلا اشتعال کارروائیاں کررہی ہے جس میں متعدد بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں جب کہ پاکستان بھارتی اشتعال انگیزیوں کو عالمی سطح پر اٹھاتا رہا ہے۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کاکوٹا، شفر، سیریان اور نارا کوٹ کی دیہی آبادی پر مارٹر گولے داغے اور شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے شفر میں سخی کیانی نامی شخص کے گھر پر لگے، بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 بچے شہید ہوگئے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔