بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چیئرمین نیب تقرری، پی ٹی آئی نے مجوزہ نام مسترد کردیئے

چیئرمین نیب تقرری، پی ٹی آئی نے مجوزہ نام مسترد کردیئے

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ چیرمین نیب کے لیے حکومت اوراپوزیشن لیڈر کے مجوزہ نام مسترد کردیے ہیں۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے میں پیپلز پارٹی اورحکومت کے درمیان ہمارا کوئی کردارنہیں، میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نمائندگی کرتا ہوں اور ایوان میں تحریک انصاف کا پارلیمانی رہنما ہوں لیکن خورشید شاہ نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اس اہم عہدے کے لیے سامنے آنے والے 6 ناموں میں ہمارا کوئی حصہ نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پرمسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کا مک مکا ہوگیا ہے، ہم چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اورپیپلزپارٹی کے مک مکا کا حصہ نہیں بنیں گے، نئے چیئرمین نیب کے لیے لندن میں نااہل وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے آفتاب سلطان کا نام سرفہرست ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ نیا چیئرمین بھی چوہدری قمر زمان جیسا ہی ہوگا۔چیرمین نیب قمر زمان چوہدری رواں ہفتے اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے جس کے باعث نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جوڑ توڑ جاری ہے جس میں حکومت اور پی پی کی جانب سے 3،3 نام سامنے آگئے ہیں۔