بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سعودی حکومت کا بائیو میٹرک کے بغیر عمرہ ویزاکا اجراء

سعودی حکومت کا بائیو میٹرک کے بغیر عمرہ ویزاکا اجراء

فیصل آباد۔سعودی وزارت حج وعمرہ نے بائیو میٹرک کے بغیر گذشتہ روز اسلام آباد اور کراچی سے عمرہ ویزا شروع کردیا ہے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے مرکزی راہنما سابق چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے پاکستانی زائرین کے بائیو میٹرک کے قابل عمل فارمولے تک اس کو مؤخر کرنے اور زائرین کا دیرینہ مطالبہ پورے کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ہزاروں زائرین مالی نقصان سے بچ جائیں گے ۔

اور پہلی دفعہ محرم الحرام میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ حافظ شفیق کاشف نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان، وزیر حج و عمرہ محمد بن صالح طاہر اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ایڈمرل ریٹائرڈ نواف سعید المالکی اور کونصلر جنرل عبداللہ عبدالدائم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے سالانہ 15لاکھ عمرہ زائرین اور ایک لاکھ اسی ہزار عازمین حج کی بائیو میٹرک صرف تین شہروں کراچی ، اسلام آباد اور لاہور میں ناممکن ہے لہٰذا عبادات کی غرض سے جانے والے پاکستانیوں کو بائیو میٹرک سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور دور دراز اور اربن ایریاز میں رہنے والے مالی طور پر غیر مستحکم زائرین کو مالی بوجھ سے بھی بچایا جائے۔