بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسلا م آبادمیں غلافہ کعبہ کی دس روزہ نمائش کا افتتاح

اسلا م آبادمیں غلافہ کعبہ کی دس روزہ نمائش کا افتتاح

اسلام آباد۔غلاف کعبہ کی دس روزہ نمائش کا افتتاح اسلام آباد کے سنٹورس (Centaurus Mall) مال میں کر دیا گیا ۔ قائد ایوان سینٹ سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے غلاف کعبہ کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص پاکستان کے لیے یہ شرف کی بات ہے کہ سعودی بادشاہ کی منظوری سے سعودی عرب کی حکومت نے غلاف کعبہ ، بیت اللہ شریف ، روزہ رسول ﷺ کے مبارکات کی زیارات پاکستانی عوام کو کروائی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی عوام کی خوش نصیبی ہے کہ پاکستان کویہ شرف بخشا گیا ۔ سعودی عرب حکومت کے بھی شکر گذار ہیں ۔ ان مبارکات کی نمائش سے ہمارا دینی رشتہ مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ یہ مبارکات قریب سے دیکھنے کا موقع ملنا بہت بڑی سعادت ہے ۔ جس سے دنیا بھر کے اوبالخصوص پاکستانی مسلمانوں کا قلبی اور ایمانی تعلق اور زیادہ مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ بیت اللہ ، روزہ رسول ﷺسے منسلک مقدس مبارکات کی زیارت خوش قسمتی ہے۔ سعودی حکومت اور عوام ان مقدس مبارکات کی نمائش پر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے سعودی حکومت اور شاہی خاندان کا مشکور ہوں۔

راجہ محمد ظفرالحق نے مزیدکہا کہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان غیر معمولی تعلقات میں استحکام کا نتیجہ ہے کہ مبارکات کی زیارت مجھے اور ملک کے شہریوں کو نصیب ہورہی ہے۔ سعودی حکومت کے حکمرانوں ، علماء اور عوام کے مشکور ہیں کہ وہ ان مبارکات کی بھی زیارت پاکستانی مسلمانوں کو نصیب ہورہی ہے جنہیں حج اور عمرے کے دوران قریب سے دیکھنے کا موقع نصیب نہیں ہوتا ۔ قائد ایوان سینٹ راجہ محمدظفرالحق نے نجی شاپنگ مال کی انتظامیہ کی طرف سے غلاف کعبہ اور مقدس مبارکات کی نمائش کو سراہااور کہا کہ ان مبارکات کی زیارت کرتے ہوئے عوام ادب و احترام کا خیال رکھیں۔