بریکنگ نیوز
Home / شوبز / میرا نے ماہرہ خان سے صلح کرنے سے انکار کردیا

میرا نے ماہرہ خان سے صلح کرنے سے انکار کردیا

لاہور۔پاکستانی اداکارہ میراکے لڑائی جھگڑے تو شوبز انڈسٹری میں مشہور ہی ہیں اب حال ہی میں میرا نے ماہرہ خان سے صلح کرنے سے انکار کر دیا ہے ‘ میرا اور ماہر ہ خان کے درمیان چند مہینوں سے جھگڑا چلا آ رہا ہے‘ میرا کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پر تنقید کسی حسد کی وجہ سے نہیں ان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے کر تی ہوں۔

اس لئے میں ان کے ساتھ نہیں چل سکتی جس کے بعد صلح کرنیوالے دوستوں کو کامیاب نہیں ہوسکی ‘میرا اور ماہرہ کے مشترکہ دوستوں نے دونوں کے درمیان صلح کی کوششیں کیں لیکن میرا نے ماہرہ خان سے صلح سے صاف انکار کردیا ہے۔