بریکنگ نیوز
Home / کھیل / انضمام الحق نے ٹی 10لیگ کیلئے ٹیم خرید لی ٗ نجم سیٹھی ناراض

انضمام الحق نے ٹی 10لیگ کیلئے ٹیم خرید لی ٗ نجم سیٹھی ناراض

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے ٹی 10لیگ میں ٹیم خریدنے پر برہم ، چیئرمین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار رہے ہیں واپسی پر معاملے کو دیکھنے کاعندیہ دیدیا ۔ قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں۔

‘اس حوالے سے چیئرمین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد ان سے بات کریں گے، 10 اوورز فی اننگز پر مشتمل میچز کا حامل ایونٹ 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا، اس کیلیے انضمام کو چیف مینٹور بھی مقرر کیا گیا ہے۔

وہ پی سی بی سے بطور چیف سلیکٹر ماہانہ تقریبا15 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، بورڈ سے ہی ٹکٹ، رہائش کی سہولت اور ڈیلی الانس لے کر وہ ون ڈے سیریز کیلئے مشاورت کے نام پر دبئی گئے، مگر وہاں گزشتہ روز ٹی 10 لیگ کی تقریب میں شرکت کی، ایونٹ میں وہ پنجابی لیجنڈز نامی ٹیم کے مالک ہیں۔